زراعت اور کسان

10 اپریل سے گندم کی خریداری مہم کا آغاز، قیمت 3500 روپے فی من مقرر

سرگودھا (وائس آف 39): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست وژن کے تحت صوبہ بھر میں گندم کی خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز 10 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق، کسانوں کے معاشی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس سال گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔صوبے کے تمام اضلاع میں سینکڑوں خریداری مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں کسانوں سے براہ راست گندم خریدی جائے گی۔ کسان بھائی کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ایگریکلچرل ہیلپ لائن 17000-0800 پر صبح 8:00 سے رات 8:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے